Get Alerts

پاکستان کا عالمی عدالت کے سندھ طاس معاہدے سے متعلق ضمنی فیصلے پر خیرمقدم

پاکستان کا عالمی عدالت کے سندھ طاس معاہدے سے متعلق ضمنی فیصلے پر خیرمقدم

اسلام آباد: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے حالیہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عدالت نے اپنا دائرہ اختیار برقرار رکھتے ہوئے بھارت کی جانب سے معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو مسترد کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس امر کی توثیق کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ آج بھی موثر اور قابلِ عمل ہے، اور بھارت کو اسے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور معمول کے مطابق عمل درآمد جاری رکھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر میں ایک دہشتگرد حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان کیا تھا، جسے پاکستان نے "جنگی اقدام" قرار دیا۔ پاکستان نے اس اقدام کو ویانا کنونشن برائے قانونِ معاہدات 1969 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ٹیگز: