Get Alerts

بھارتی خلائی مشن چندرایان 3 کی حقیقت سامنے آ گئی: فیک نیوز واچ ڈاگ رپورٹ

بھارتی خلائی مشن چندرایان 3 کی حقیقت سامنے آ گئی: فیک نیوز واچ ڈاگ رپورٹ

نئی دہلی : فیک نیوز واچ ڈاگ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارتی خلائی مشن چندرایان 3 کی کوریج کو محض سٹیج شدہ اور مصنوعی قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر دکھائے گئے مشن کے لائیو مناظر درحقیقت کمپیوٹر جنریٹڈ گرافکس پر مبنی تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خلائی ادارے اسرو نے چاند کی جنوبی قطب پر لینڈنگ کا دعویٰ کیا، لیکن لینڈنگ پوائنٹ اصل مقام سے 630 کلومیٹر دور تھا۔ بین الاقوامی سائنسدان، خاص طور پر چینی ماہرین، اس مشن پر سوالات اٹھا چکے ہیں اور اسرو کی شفافیت پر بھی شبہات ظاہر کیے گئے ہیں۔

فیک نیوز واچ ڈاگ نے کہا کہ بھارتی خلائی مشن سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے اور حکومت اس کو علاقائی طاقت کے اظہار کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹ میں بھارتی دفاعی بجٹ، معاشرتی مسائل اور میڈیا کی جعلی خبروں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

ٹیگز: