Get Alerts

ریسکیو تاخیر یا قدرتی آفت؟ سانحہ سوات کی چھان بین جاری، افسران کا مؤقف سامنے آ گیا

ریسکیو تاخیر یا قدرتی آفت؟ سانحہ سوات کی چھان بین جاری، افسران کا مؤقف سامنے آ گیا

سوات :سوات میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر صوبائی سطح پر تحقیقات جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر سمیت 6 معطل افسران نے تحقیقاتی کمیٹی کو بیانات ریکارڈ کروا دیے ہیں۔ ضلعی ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ پہلی اطلاع ملنے کے 19 منٹ بعد عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کچرے کی گاڑی میں تابوت منتقل کرنے کے واقعے پر معطل ٹی ایم اوز کو سخت سرزنش کا سامنا کرنا پڑا۔ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ جلد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو کی جائے گی 
دوسری جانب چیف سیکرٹری کی ہدایت پر دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، متاثرہ خاندان کے ناشتہ کرنے والے ہوٹل سمیت متعدد عمارتیں گرادی گئی ہیں۔

ٹیگز: