واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملاقات کی باضابطہ درخواست دی ہے، جس کے بعد آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایرانی حکام سے ملاقات متوقع ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہے اور اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں ایک بار پھر پیش رفت کی توقعات پیدا ہو گئی ہیں، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ دوحہ میں ہونے والی ملاقات کے کیا نتائج سامنے آتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق مجوزہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات پر پیش رفت کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے