Get Alerts

ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلہ: برازیل، پیراگوئے اور مراکش کی شاندار فتوحات، راؤنڈ آف 16 میں رسائی

ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلہ: برازیل، پیراگوئے اور مراکش کی شاندار فتوحات، راؤنڈ آف 16 میں رسائی

میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں کھیلے گئے ناک آؤٹ مقابلوں میں برازیل، پیراگوئے اور مراکش نے کامیابیاں سمیٹتے ہوئے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

برازیل نے جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی اور ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی پیش قدمی برقرار رکھی۔

ایک اور سنسنی خیز میچ میں پیراگوئے نے جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-3 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ مقررہ اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر تھیں، جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

ادھر مراکش نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں رسائی حاصل کر لی۔ مقررہ اور اضافی وقت کے بعد مقابلہ 1-1 سے برابر تھا، تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹ میں مراکش نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

ان نتائج کے بعد برازیل، پیراگوئے اور مراکش نے پری کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی، جبکہ جرمنی، جاپان اور نیدرلینڈز کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

ٹیگز: