Get Alerts

امریکا وعدے نبھائے تو ایران بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا، صدر مسعود پزشکیان

امریکا وعدے نبھائے تو ایران بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا، صدر مسعود پزشکیان

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت یکطرفہ نہیں بلکہ دوطرفہ عمل ہے، اس لیے اگر امریکا مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کرے گا تو ایران بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔

صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ بے بنیاد دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ فیصلے عقل و دانش، تدبر اور انسانی وقار کو مدنظر رکھ کر کیے جانے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ ایران امن، باہمی احترام اور تعمیری مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، تاہم جب عملی اقدامات کا وقت آئے گا تو ملک اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے دفاع کے لیے فیصلہ کن اور بے خوف انداز میں کارروائی کرے گا۔

ایرانی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران باہمی احترام اور عملی اقدامات کی بنیاد پر تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، لیکن قومی مفادات اور وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: