بھارت میں لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی آخر کار مل گئی

بھارت میں لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی آخر کار مل گئی

دبئی: بھارت کے تفریحی مقام گوا سے لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی بازیابی کے بعد واپس دبئی پہنچ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہزادی کی بازیابی بھارتی حکام کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔ شہزادی کے ساتھ جوبرٹ نامی ایک فرانسیسی امریکی شہری بھی تھا جسے ایک ماہ قبل گرفتار کر کے دبئی لے جایا گیا تھا۔

اپنی رہائی کے بعد جوبرٹ نے ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ شہزادی شیخہ لطیفہ متحدہ عرب امارات کے حکمراں خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ اپنی گھریلو پابندیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی تھیں۔

جوبرٹ کے مطابق گوا کے ساحل کے قریب بھارتی کوسٹ گارڈز نے ان کی کشتی کا گھیراؤ کر کے انہیں اور شہزادی شیخہ لطیفہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس بات کی تصدیق شہزادی کے 4 مارچ کے واٹس ایپ پیغام سے بھی ہوتی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اور ان کے امریکی دوست کو مسلح افراد نے گھیر رکھا ہے اور وہ مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ان کی کشتی پر قابو پا لیا گیا تو یو اے ای کے افسران کشتی میں داخل ہو گئے اور وہیں سے واپسی کا سفر شروع ہو گیا۔ یوای اے واپسی پر ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

جوبرٹ رہائی کے بعد سری لنکا چلے گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران انہیں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ انہوں دبئی کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن انہوں نے اسلامی قوانین کو توڑا ہے جن کے مطابق لڑکی کے وارث اس کا والد، بھائی یا خاوند ہوتا ہے ۔ ان کی مرضی کے بغیر اسے کہیں نہیں لے جایا جا سکتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں