پریس کانفرنس کے دوران تھپکی دے کر چپ کرانیوالے شخص کا سٹیو سمتھ کیساتھ کیا تعلق ہے؟جان کر آپ بھی جذباتی ہوجائیں گے

پریس کانفرنس کے دوران تھپکی دے کر چپ کرانیوالے شخص کا سٹیو سمتھ کیساتھ کیا تعلق ہے؟جان کر آپ بھی جذباتی ہوجائیں گے
کیپشن: فوٹو:انڈٰیا ٹوڈے

سڈنی:بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں ایک سال کیلئے معطل ہونے والے آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے زارو قطار روتے رہے جبکہ ان کے پیچھے کھڑا شخص سابق آسٹریلوی کپتان کو تھپکے دیتے ہوئے حوصلہ دیتا رہا اور اب اس شخص کے بارے آپ کو بتاتے چلیں کے وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ سمتھ کا والد ہے جو کہ اپنے بیٹے کا مشکل وقت میں ساتھ دینے کیلئے ساتھ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ گل پانڑہ نے عمرہ ادائیگی کی تصویر شیئر کردی

پریس کانفرنس کے دوران سٹیوسمتھ لمبی لمبی آہیں بھرتے رہے اور زارو قطار روتے رہے جس پر پیچھے کھڑے ان کے والد نے ان کے کاندھے پر تھپکی دے کر انہیں سہارا دینے کی کوشش کی۔سٹیو سمتھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، مجھے نوجوانوں کا کرکٹ جیسے عظیم گیم کو کھیلنا اچھا لگتا ہے۔

سابق کپتان کے والد نے کہا کہ وہ اس تکلیف دہ موقع پر اپنے بیٹے کے ساتھ کھڑے ہیں اور سٹیو جانتا ہے کہ ہم اس کے ساتھ ہیں،وہ ہمارا بیٹا ہے،چاہے جو بھی ہو ہم اس کے ساتھ ہیں۔سٹیو سمتھ کے والد نے مزید کہا کہ یہ ہماری فیملی کے لئے بہت مشکل وقت ہے ناصرف سٹیو کیلئے بلکہ ہم سب کیلئے یہ کڑا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی بینکرافٹ پیلے رنگ کی کسی چیز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے تھے اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹمپرنگ اسکینڈل: سابق آسٹریلوی کپتان پریس کانفرنس کے دوران رو پڑے

آئی سی سی نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ اور ایک میچ کی پابندی عائد کر دی تھی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر بھی میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے بھی فوری طور پر ایک دو رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے بعدسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو فوری طور پر وطن واپس طلب کر کے دونوں کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں