چین میں 15 منزلہ عمارت صرف10 سکینڈ میں زمین بوس،ویڈیو سامنے آگئی

چین میں 15 منزلہ عمارت صرف10 سکینڈ میں زمین بوس،ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: فوٹو:خلیج ٹائمز

چینگڈو:چین کے شہر چینگڈو میں صرف10 سیکنڈ میں 15 منزلہ عمارت کو زمین بوس کرنے کی حیران کن ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی گلوکار زماد بیگ خوفناک حادثے کا شکار

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چینگڈو شہر کے’ شاون ایگزیبیشن اینڈ کنو نشن سنٹر میں واقع ایک 15 منزلہ عمارت کو صرف 10 سکینڈ میں ہی زمین بوس کردیا گیا ۔

b1adcdfea4c843d8ef6741baacc4f87e

عمارت کے زمین بوس ہونے کے حیران کن مناظر کو بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح عمارت آنکھ جھپکتے ہی زمین بوس ہوجاتی ہے اور گرنے کی وجہ سے ہر طرف مٹی کا دھواں پھیل جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پریس کانفرنس کے دوران تھپکی دے کر چپ کرانیوالے شخص کا سٹیو سمتھ کیساتھ کیا تعلق ہے؟جان کر آپ بھی جذباتی ہوجائیں گے

رپورٹ کے مطابق عمارت کو گرانے کیلئے ڈائنامائٹس کا استعمال کیا گیا جبکہ عمارت کے آس پاس جگہ کو سیل کرکے وہاں سے لوگوں کو نکال دیا گیا تھا ۔مٹی کے دھوئیں کو قابو کرنے کیلئے عمارت کے اردگرد پانی کا چھڑکاﺅ بھی کیا گیا جبکہ ہائی پریشر واٹر پمپس اور اینٹی سموگ کینز کو بھی استعمال میں لایا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں