ایسی سیاست چاہتے ہیں کہ لوگوں کو روز گار ملے: خورشید شاہ

ایسی سیاست چاہتے ہیں کہ لوگوں کو روز گار ملے: خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد سے کیا وعدہ پورا کیا۔

سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عبادت کی سیاست کرتی ہے، نہ نفرت کی سیاست کرتے ہیں نہ کارکنوں کو سکھاتے ہیں۔ آج کی سیاست نے بیمار کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی کہتے ہیں اقتدار کے لیے نہیں، خدمت کے لیے سیاست کرو، نوجوان ایک سیاسی جماعت کے گمراہ کن نعرے میں پھنس گئے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ایسی سیاست چاہتے ہیں کہ لوگوں کو روزگار ملے، سیاست دان آج اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔