غریب کی سواری کو عزت دینے پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں : شیخ رشید

غریب کی سواری کو عزت دینے پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں : شیخ رشید
کیپشن: image by facebook

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو سو کوچز ٹھیک کر کے 24 نئی ٹرینیں چلائی ہیں ، ہمارا ہدف چالیس نئی ٹرینیں چلانے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جناح ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف چالیس نئی ٹرینیں چلانے کا ہے ، ہم نے قبضہ مافیا سے ریلوے کی زمینیں واگزار کرائی ہیں ۔

غریب کی سواری کو عزت دینے پر وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں ، ملک بھر میں مال گاڑیوں کی تعداد چودہ کر دی گئی ہے ، انشا اللہ ایک ماہ کے اندر اندر وی آئی پی ٹرین بھی چلائیں گے۔

ماضی میں حکمران ریلوے کے نام پر ذاتی مقاصد کیلئے رقم خرچ کرتے رہیے ہیں ، افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں موجود تھے۔