موجودہ حالات ہمارے لیےنئے نہیں ہیں ، ڈٹ کر مقابلہ کرینگے : حمزہ شہباز

موجودہ حالات ہمارے لیےنئے نہیں ہیں ، ڈٹ کر مقابلہ کرینگے : حمزہ شہباز
کیپشن: image by facebook

لاہور : رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اس سے قبل بھی ان حالات سے گزر چکی ہے ، تمام حالات کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہر قسم کے حالات کا مردانہ وار مقابلے کریگی ، اس سے قبل بھی ہم ان حالات کا سامنا کرتے رہے ہیں ، ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے ۔

معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے ، حکومت کو جلد ہوش کے ناخن لینے ہوں گے، انھوں نے ان خیالات کا اظہار جیل میں قید ن لیگی قیدیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پرویز مشرف کے دور میں بھی ان حالات کا سامنا کیا ہے ، ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے ، مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر اٹھا باقی نہیں رکھیں گے۔