Get Alerts

حکومت سعودی عرب سے ادھار تیل لے کر عوام کو دو گنا قیمت پر فروخت کر رہی ہے: سراج الحق

حکومت سعودی عرب سے ادھار تیل لے کر عوام کو دو گنا قیمت پر فروخت کر رہی ہے: سراج الحق
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان بپا کیا ہوا ہے ، سعودی عرب سے ادھار تیل لے کر عوام کو دو گنا قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے وعدوں کو وفا کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ حکومت سعودی عرب سے ادھار تیل خرید کر عوام کو دو گنا قیمت پر فروخت کر رہی ہے ۔

وزیر معیشت اسد عمر نے گزشتہ دور حکومت پر بارہا مرتبہ کہا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناجائز ہے آج خود حکومت نے گیس کی قیمتوں کو آسمان پر چڑھا دیا ہے ۔