کیا عمران خان آج استعفیٰ دینے جا رہے ہیں:شیخ رشید نے بڑی خبر دیدی

کیا عمران خان آج استعفیٰ دینے جا رہے ہیں:شیخ رشید نے بڑی خبر دیدی

اسلام آباد:کیا عمران خان استعفیٰ دے رہے ہیں صحافی کے سوال پر شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ عمران خان استعفیٰ دیدے ،عمران خان آخری بال تک کھڑا رہے گا ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلا س ہوا جہاں عمران خان نے دھمکی آمیز خط سے متعلق تفصیلات کابینہ ارکان کیساتھ شیئر کی ، دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں۔

بدھ کو کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آخری گیند تک لڑیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ’اجلاس میں خط کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔

کابینہ نے وزیراعظم اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ ڈان لیکس اور میمو گیٹ والی پوزیشن ہے۔