متوقع وزیر اعظم شہباز شریف نے نیاپلان بتا دیا 

Shahbaz Sharif, PMLN, PDM,

لاہور:متوقع وزیراعظم شہبازشریف نے نئی حکومت کا پلان بتا دیا،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا حکومت میں آتے ہی عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینگے ۔

وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں کامیابی دیکھتے ہوئے متوقع نئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا حکومت میں آتے ہی کسی سے سیاسی انتقام نہیں لینگے ۔

انہوں نے کہا کراچی کی ترقی کیلئے بلاول بھٹو، آصف زرداری آگے آگے ہیں ،قومی جرگہ کو ملک کے تمام صوبوں کی نمائندگی حاصل ہے ،آئندہ تمام صوبوںکے عوامی مسائل حل کرنے میں وفاقی حکومت پیچھے کھڑی ہو گی ۔شہباز شریف نے کہا چھوٹے صوبوں کو مکمل حقوق دئیے جائینگے ۔

اس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی نیوز کانفرنس میں شہبا زشریف کا کہنا تھا  کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دے کر ایک روایت قائم کریں ، وہ اسمبلی میں اکثریت کھوچکے ہیں۔

 اسلام آباد میں ایم کیوایم قیادت اور متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں یقینا بہت اہم دن ہے، قومی یکجہتی کیلئے جتنی کوششیں کی گئیں وہ خراج تحسین ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں، ساتھیوں اور ورکرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، انہوں نے اس اتحاد کو مضبوط کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔