سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

اسلام آباد:   سینیٹ کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے ہو گا، جسکا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔


 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے، سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایوان میں پیش کریں گے۔

ایجنڈا کے مطابق وزیر دفاع نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کا بل ایوان بالا میں پیش  کیا جائے گا ۔

 سینٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں میری ٹائم زون اور پیر روشن شاہ انسٹیٹیوٹ میران شاہ کے قیام کا بل بھی  پیش ہو گا۔
 

مصنف کے بارے میں