عید سے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں 9.94 روپے فی لٹر اضافہ کیے جانے کا امکان

عید سے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں 9.94 روپے فی لٹر اضافہ کیے جانے کا امکان

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے عید الفطر سے قبل آئندہ ماہ کے پہلے پندرہ روز میں یکم اپریل 2024 سےپیٹرول کی قیمتوں میں 9.94 روپے فی لٹر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومت اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے 15اپریل 2024 تک کےلیے قیمت 279.75روپے سے بڑھا کر 289.69 ہونے کا امکان ہے جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49روپے سے کم ہوکر 284.26 روپے ہوسکتی ہے۔ 

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہوسکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہوسکتی ہے۔

اس کی ایک وجہ امریکی حکومت کی جانب سے موٹر اسپرٹ کی درآمد میں اضافہ کے باعث عالمی منڈی میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑھنا ہے۔ تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں 1.30 روپے کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں اس کی طلب کم اور رسد زیادہ ہے۔ 

واضح رہے کہ پیٹرول پر پریمیم 12.15 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 13.50 ڈالر ہو گیا ہے۔ یعنی 1.45 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں ان لینڈ فریٹ مارجن(ملک کے ایک حصے سے ملک کے دوسرے حصے میں سامان لے جانے کے لیے وصول کی جانے والی رقم) بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 279.75سے بڑھ کر 289.75 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

مزید براں وزنامہ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اگر جی ایس سی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تو پیٹرول کی قیمت 50 روپے بڑھ جائے گی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 53 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوگا۔

 واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے نئی پیٹرولیم قیمتوں کی سمری کل31 مارچ کو حکومت کو بھیجی جائے گی اور اسی روز اس شب کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں