اپریل کے پہلے 15 دنوں میں 10 سے زائد چھٹیاں متوقع

اپریل کے پہلے 15 دنوں میں 10 سے زائد چھٹیاں متوقع

کراچی: سندھ میں سال 2024 میں اپریل کےمہینے  میں  طلباء اور دفتری ملازمین 10 سے 11 چھٹیوں کا مزہ اٹھا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں اپریل کے پہلے 15 دنوں میں 10 سے 11 چھٹیاں متوقع ہیں۔

ماہ مقدس میں 21 ویں روزے کو یوم علی کی مناسبت سے تعلیمی اداروں کی تعطیل ہوتی ہے جو اس سال پیر یکم اپریل کوہوگا۔ یوم علی کی تعطیل کے حوالے سے جمعہ کے روز سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسی طرح 4 اپریل کوسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پرعام تعطیل ہے جبکہ فوراً بعد 5 اپریل کو جمعتہ الوداع کی بھی چھٹی ہے۔

 جبکہ 6 اور 7 اپریل کو  ہفتہ اورپھر اتوار کی چھٹی ہو گی۔ ممکنہ طور پر10، 11، 12 اور 13 اپریل کوعید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ 14 اپریل کو ایک بار پھر اتوارآ رہا ہے۔

اس طرح سے طلبا، اساتذہ اوردفتری ملازمین اپریل کے پہلے 15 روز 10 سے زائد چھٹیوں کا مزہ اٹھائیں گے۔

مصنف کے بارے میں