سینیٹ انتخابات: 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب، 30 نشستوں پر 2 اپریل کو ووٹنگ ہوگی

سینیٹ انتخابات: 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب، 30 نشستوں پر 2 اپریل کو ووٹنگ ہوگی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی  ہے ۔ 18 بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 30 نشستوں پر ووٹنگ 2 اپریل کو ہوگی۔

ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن 14 مارچ کو جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت 29 جنرل، 8 خواتین، 9 ٹیکنو کریٹ، علما اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب 2 اپریل 2024 کو شیڈول ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ریٹرننگ افسران نے امیداروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق 18 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، جن میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں،2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستیں شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات میں وفاقی دارالحکومت سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنو کریٹ، پنجاب کی 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ،علما اور ایک غیر مسلم، سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ، علما اور ایک غیر مسلم، خیبر پختو نخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستیں شامل ہیں اور ان نشستوں پر مجموعی طور پر 59 امیدواران مد مقابل ہیں۔

مصنف کے بارے میں