Get Alerts

تاجر برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے: ایس ایم تنویر

تاجر برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے: ایس ایم تنویر

لاہور : ایف پی سی سی آئی (FPCCI) کے ممتاز رہنما ایس ایم تنویر نے وفاقی چیمبر کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر تاجر برادری کا موقف پیش کر دیا۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ حکومت کوئی غلط فیصلہ نہیں کر رہی، تاہم ہماری ایک ہی ڈیمانڈ ہے کہ جب بھی کوئی اہم فیصلہ کیا جائے تو سٹیک ہولڈرز سے رابطہ کیا جائے تاکہ وہ حکومت کو درست مشورہ دے سکیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ملک کی پائیدار ترقی کے لیے لانگ ٹرم (طویل مدتی) پالیسیاں دی جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے وقار کا ذکر کرتے ہوئے کہا  جس طرح حکومت اور فیلڈ مارشل جنگی حالات سے نمٹ رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعظم کے بروقت فیصلوں سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے اور عالمی لیڈرز پاکستان آ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان کو تیل کی مکمل سپلائی مل رہی ہے۔ خصوصی طور پر آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کا بحفاظت گزرنا ایک بڑی سفارتی اور تزویراتی کامیابی ہے۔ایس ایم تنویر نے تاجروں پر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ  اگر تاجر چور ہوتے تو ملک کا ٹیکس ریونیو کبھی ڈبل نہ ہوتا۔
 یہ وقت ملک میں نئی انڈسٹریز لگانے اور کاروبار بڑھانے کا ہے، کیونکہ پاکستان کی ترقی اسی سے وابستہ ہے۔ ہمیں اسی ملک میں جینا اور مرنا ہے، اس لیے ہم سب پاکستان کی بہتری کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ٹیگز: