Get Alerts

افغانستان میں تین ماہ میں ایک لاکھ تین ہزار افراد بے گھر

افغانستان میں تین ماہ میں ایک لاکھ تین ہزار افراد بے گھر

نیو یارک: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک افغانستان میں رواں برس کی پہلی چوتھائی میں ایک لاکھ تین ہزار سے زائد افراد کو بے گھر ہونا پڑا ۔

ان افراد کے بے گھر ہونے کی وجہ افغان فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں شدت اور اضافہ ہے۔

یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے نے جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ مسلسل جنگی حالات کی وجہ سے غربت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔