Get Alerts

پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

برمنگھم:  پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے آغازمیں 1روز باقی ہیں۔ تاہم ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے شائقین کو تشویش ناک خبر سنائی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے کا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نا صرف یہ بلکہ ٹورنامنٹ کے دیگر میچز بھی بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی ٹاکرے کا بارش سے متاثر ہونا ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ جبکہ ایک ارب سے زائد شائقین کرکٹ کیلئے بھی یہ ایک مایوس کن صورتحال ہو گی۔