ہیوسٹن : امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو انسانی بنیادوں پر عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا۔قونصلیٹ جنرل ہیوسٹن کے زیراہتمام تقریب میں فرینڈزآف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے وفد کے ساتھ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے امریکا میں تنظیم کی سرگرمیوں سے انہیں آگاہ کیا۔
اس موقع پر اعزاز چوہدری کا مزیدکہنا تھا کہ ماضی میں بھی کشمیر کے حوالے سے کام کیا، امریکا میں تعیناتی کے دوران کشمیر و پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے اعزاز چوہدری کو شیلڈ پیش کی جبکہ حائقہ خان نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔قونصل جنرل ہیوسٹن عائشہ فاروقی،زبیدہ حبیب،ناصر حبیب، عشرت حسین، سردار طاہر، ملک عابد، ڈاکٹر ریاض حیدر اور عابد بیگ بھی موجود تھے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے بہت کام کیا ہے اور مسئلے کے پس منظر میں عالمی سطح پر درپیش مسائل سے پوری طرح باخبر ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر توجہ دینے کے ساتھ مسئلہ کشمیر انسانی بنیادوں پر اجاگر کرتے رہیں گے.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں