Get Alerts

محسن داوڑ شمالی وزیرستان سے گرفتار

محسن داوڑ شمالی وزیرستان سے گرفتار
کیپشن: محسن داوڑ خرکمر چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: ذرائع کے مطابق محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کر لیا گیا۔ محسن داوڑ خرکمر چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروپ نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں شرپسندوں کے 3 ساتھی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔