راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 میں توسیع

 راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 میں توسیع
سورس: File

 راولپنڈٰی: راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 میں 4 جون تک توسیع کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں جلسے جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہےگی، ضلع بھر میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہےگی۔

دفعہ 144 کا اطلاق، حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں