راولپنڈی :راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کو یکم جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اس دوران عوامی اجتماعات، دھرنے، سیاسی جلسے اور ریلیاں مکمل طور پر ممنوع ہوں گی۔ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی رہے گی۔ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے مطابق یہ اقدام ضلع میں امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ یکم جنوری کو صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید توسیع یا ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔