راولپنڈی : ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 دن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ شہر میں یہ پابندیاں اب 8 مارچ تک نافذ العمل رہیں گی۔
دفعہ 144 کے تحت شہر میں درج ذیل سرگرمیوں پر سختی سے ممانعت ہوگی۔ ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیاں اور پانچ سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔ عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔
لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اشتعال انگیز تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔