Get Alerts

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 روز کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 روز کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی:راولپنڈی انتظامیہ نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کی مدت میں مزید 15 روز کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، حسن وقار چیمہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، دفعہ 144 میں اس توسیع کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات اور سکیورٹی خدشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

ٹیگز: