لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خطرات اور امن و امان کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں 7 روز کا اضافہ کر دیا ہے۔
4 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے، جلسے، جلوسوں اور احتجاج پر مکمل پابندی ہے۔ عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ یہ حکم نامہ 14 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔