Get Alerts

جنوبی ایشیا میں بھارت کی حکمرانی کمزور، چین ابھر کر میدان میں آ گیا: سی ایف آر رپورٹ

جنوبی ایشیا میں بھارت کی حکمرانی کمزور، چین ابھر کر میدان میں آ گیا: سی ایف آر رپورٹ

اسلام آباد:امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (CFR) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر و رسوخ کمزور ہوتا جا رہا ہے اور چین خطے میں اپنی مضبوط سفارتی، اقتصادی اور اسٹریٹجک موجودگی قائم کر چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں عسکری شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف جنگ کے محاذ پر ناکام ہوئے بلکہ اب سفارتی میدان میں بھی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ جنوبی ایشیائی ممالک نئی قیادت اور تعلقات کی جانب مائل ہو رہے ہیں، جہاں چین کی اسمارٹ ڈپلومیسی اور سرمایہ کاری بھارت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

سی ایف آر رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ  بھارت کے  اتحادی تھے اب چین کے ساتھ قریبی تعلقات قائم ہیں۔ مالدیپ میں نئی حکومت نے واضح طور پر چین کے ساتھ تعلقات کو فوقیت دی ہے جبکہ نیپال کی کمیونسٹ حکومت نے بھی بھارت کو کم اہمیت دینا شروع کر دیا ہے۔

سری لنکا کے نئے صدر نے چین کی معیشت کو خطے کا رول ماڈل قرار دیا ہے، اور بنگلہ دیش میں بھارت مخالف جذبات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان اور چین خطے کی ابھرتی ہوئی طاقتیں ہیں جنہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے خطے میں توازن بدل دیا ہے۔

سی ایف آر نے کہا ہے کہ چین کی حکمت عملی اور سرمایہ کاری نے بھارت کی سفارتی تنہائی کو بڑھا دیا ہے، جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں بھارت کی حکمرانی اب ماضی کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔

ٹیگز: