Get Alerts

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے ویزے عارضی طور پر بند کر دیے

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے ویزے عارضی طور پر بند کر دیے

ریاض : سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے لیے تمام ویزے، جن میں عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس اور ٹورسٹ ویزے شامل ہیں، عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندیاں جون 2025 کے آخر تک برقرار رہیں گی۔

سعودی وزارتِ افرادی قوت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد حج کے موسم اور دیگر مسافروں کی آمد و رفت کو بہتر انداز میں منظم کرنا ہے۔ بلاک ورک ویزا کوٹہ بھی اسی مدت کے لیے معطل کیا گیا ہے، جس سے غیر ملکی ورکروں اور کاروباری افراد کی آمد پر اثر پڑے گا۔

 پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن اور مراکش ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حج کے سیزن کے بعد پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے۔

ٹیگز: