اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس سلیبز میں نرمی کی سفارشات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماہانہ ایک لاکھ روپے تک کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے بھی ٹیکس میں کمی اور چھوٹے کسانوں کے لیے قرض اسکیمیں پیش کرنے کی بات چیت ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے تجاویز کو خوش آئند قرار دیا ہے لیکن ریلیف کے بدلے متبادل مالیاتی منصوبے کی فراہمی کو ضروری قرار دیا ہے۔
آج ہونے والے مذاکرات میں ان تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔