Get Alerts

خانیوال ریلوے سٹیشن پر پل کا حادثہ، ایک ملازم جاں بحق، خاتون زخمی؛ تین افسران معطل

خانیوال ریلوے سٹیشن پر پل کا حادثہ، ایک ملازم جاں بحق، خاتون زخمی؛ تین افسران معطل

خانیوال : خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل کا ایک حصہ گرنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک ریلوے ملازم جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے ملازم کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں اور پل کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل انجینئر، اسسٹنٹ انجینئر، اور پل انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات  کی جارہی ہے 

ٹیگز: