نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سبرامنیم سوامی نے بھارتی حکومت کی جانب سے چھپائی گئی ایک اہم حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ دفاعی کارروائیوں کے دوران بھارت کے 5 جنگی طیارے تباہ کیے۔
انٹرویو کے دوران سوامی کا کہنا تھا کہ گرائے گئے طیارے اگرچہ چین ساختہ تھے، مگر ان پر بھارتی فضائیہ کا کنٹرول تھا۔ انہوں نے رافیل طیاروں کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی خریداری میں بدعنوانی ہوئی، مگر مودی حکومت اس کی تحقیقات روک رہی ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔ بھارت نے 6 اور 7 فروری کو متعدد پاکستانی شہروں پر میزائل حملے کیے، جن کے جواب میں پاکستان نے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور بعد ازاں "آپریشن بنیان مرصوص" کے تحت بھارت کی کئی ایئربیسز، براہموس میزائل اسٹوریج، اور S-400 ڈیفنس سسٹم کو بھی نشانہ بنایا۔
مبصرین کے مطابق سبرامنیم سوامی کا یہ بیان بھارتی عوام اور عالمی برادری کے سامنے مودی حکومت کی پالیسیوں پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔