Get Alerts

دوسرا ٹی 20:پاکستان کا ٹاس جیت کربنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹی 20:پاکستان کا ٹاس جیت کربنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔


سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف، اور ابرار احمد۔


لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، توحید ہریدوئے، پرویز حسین، ذاکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، اور شریف الاسلام۔

شائقین کرکٹ کو آج کے میچ سے ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے، جبکہ پاکستان کی نظریں سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں۔ دوسری جانب، بنگلہ دیش کی ٹیم سیریز برابر کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

ٹیگز: