Get Alerts

بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول، معرکۂ حق قومی اتحاد کا عکس ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول، معرکۂ حق قومی اتحاد کا عکس ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں کامیابی قوم کے پختہ عزم اور اداروں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی دلیل ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور آبی دہشتگردی ہرگز قابلِ برداشت نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور زیر تربیت افسران سے خطاب کیا۔

آرمی چیف نے آپریشن "بنیان مرصوص" کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی قیادت کی رہنمائی میں مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔

فیلڈ مارشل نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔ اُنہوں نے بھارت پر پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ انسداد دہشتگردی کی جدوجہد کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے نوجوان افسران کو ہدایت دی کہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھاریں، تحقیق اور تخلیقی سوچ کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ مستقبل کے چیلنجز سے بخوبی نمٹا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا۔

 
 

ٹیگز: