Get Alerts

 پنجاب میں عید پر ریکارڈ 3 لاکھ 60 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگا دی گئیں:عظمیٰ بخاری 

 پنجاب میں عید پر ریکارڈ 3 لاکھ 60 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگا دی گئیں:عظمیٰ بخاری 

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر صوبہ بھر میں صفائی کا سب سے بڑا چیلنج کامیابی سے سر کر لیا ہے۔ 'ستھرا پنجاب' مہم کے تحت عید کے تینوں دن ورکرز اور مشینری نے فیلڈ میں متحرک رہ کر ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا کہ عید کے تین دنوں کے دوران صوبے بھر سے 3 لاکھ 60 ہزار ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھا کر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل اور ٹھکانے لگایا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے آپریشن کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہم میں ’ستھرا پنجاب‘ کی 60 ہزار گاڑیاں شامل تھیں، جنہوں نے آلائشیں اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے لیے مجموعی طور پر 60 لاکھ کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے فیلڈ سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور حبس کے باوجود 1 لاکھ 84 ہزار ورکرز نے عید کی چھٹیوں کی پرواہ کیے بغیر دن رات کام کیا، جس کی بدولت صوبے کی تاریخ کا یہ عظیم الشان اور منظم صفائی آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

ٹیگز: