کراچی: سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ چاندی کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا بڑھ کر 4,538 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4,76,162 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,115 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4,08,232 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 75.29 ڈالر رہی، تاہم مقامی سطح پر چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 21 روپے کمی کے بعد 8,013 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 18 روپے کمی کے بعد 6,869 روپے پر آگئی۔