Get Alerts

لوک فنکار درویش خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

لوک فنکار درویش خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

صوبی سے تعلق لوک فنکار درویش خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ صوابی کے علاقےسے پنجپیر میں بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مانیری کے رہائشی لوک گلوکار کو قریبی گاوں پن پیر سے لوک پرفارمنس سے واپسی پر قتل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ درویش خان کو چھ گولیاں لگی جس کے بعد وہ کافی دیر قتل والی جگہ پڑے رہے۔ یہ ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا ۔ واضع رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں بھی سٹیج اداکارہ کو قتل کر دیا گیاتھا۔