وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور میں روزگار میلے کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور میں روزگار میلے کا افتتاح کردیا

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں روزگار میلے کا افتتاح کردیا، روزگار میلے میں ہزار ہنر مند نوجوانوں کےلئے غیر سرکاری نتظیم ٹسڈک اور سرحد چیمبر آف کامرس کی جانب سے سٹالز لگائے گئے تھے۔خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بے روزگار نوجوانوں کوامید کی کرن نظرآگئی۔ نیم سرکار تنظیم اور سرحد چیمبر کے اشتراک سے پشاور میں روزگار میلہ منعقد کیا گیا ہے جس میں ٹسڈک کے تربیت یافتہ بارہ ہزار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے مختلف کمپنیوں کے سٹالز لگائے گئے تھے۔
روزگار کے متلاشی ہزاروں نوجوانوں نے میلے میں شرکت کرکے اپنے متعلقہ شعبہ جات میں انٹرویوز دئیے ۔نوجوانوں نے میلے کے انعقاد کو سراہا۔میلے کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کیا ، تقریب کے دوران چترال چیمبر کے صدر نے وزیراعلیٰ کو روایتی ٹوپی او رشال بھی پہنایا ۔

مصنف کے بارے میں