سینیٹ انتخابات :خیبر پختونخوا حکومت کا اپوزیشن ارکان کی حلف برداری روکنے کا منصوبہ

سینیٹ انتخابات :خیبر پختونخوا حکومت کا اپوزیشن ارکان کی حلف برداری روکنے کا منصوبہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اور اقلیتی نشستوں پر اپوزیشن ارکان کی حلف برداری کا راستہ روکنے کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

سینئر صحافی گلزار احمد خان کی رپورٹ کے مطابق  سینیٹ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ نشستوں کے حصول کیلئے سنی اتحاد کونسل کی حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ اسمبلی کی بجائے پرانے جرگہ ہال کرائی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسمبلی اجلاس بلانے اور اسمبلی ہال میں پولنگ کرانے کیلئے قرارداد پاس کرانے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی۔ اپوزیشن کی20خواتین اور3اقلیتی ارکان حلف سے محروم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سینیٹ الیکشن میں زیادہ نشستوں کے حصول کیلئے اپوزیشن ارکان کی حلف برداری کیلئے اسمبلی اجلاس ہی نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔8فروری کے عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 90آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔
 
 

مصنف کے بارے میں