اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک  اہم  فیچر کا اضافہ

اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک  اہم  فیچر کا اضافہ

کیلیفورنیا: گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک  اہم  فیچر کا اضافہ کردیاگیا۔  یہ فیچر سمارٹ فون بیٹری کی زندگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس فیچر سے اینڈرائیڈ فونز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے پر مجبور کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ ڈارک موڈ ایسا آپشن ہے جو کسی آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کی کلر سکیم کو بلیک یا گہری رنگت سے بدل دیتا ہے۔بیٹری لائف میں ڈارک موڈ سے بہتری آئے یا نہ آئے مگر یہ آنکھوں کے لیے بہتر ہوتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورژن میں ایک خفیہ سیٹنگ موجود ہے جس کے ذریعے تمام ایپس کے لیے ڈارک موڈ کو ان ایبل کیا جا سکے گا۔


خیال رہے کہ اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم کو ابھی متعارف نہیں کرایا گیا بلکہ اسے آئندہ چند ماہ بعد صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس فیچر کے تحت ایسی ایپس بھی ڈارک موڈ پر سوئچ ہو جائیں گی جن میں یہ سپورٹ موجود نہیں ہوگی اور اینڈرائیڈ فون میں مکمل ڈارک موڈ کا استعمال ممکن ہو جائے گا۔

یہ نیا فیچر ڈویلپر کی بجائے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے مگر اب بھی اسے مثالی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مصنف کے بارے میں