جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ  روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل 

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ  روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل 

کراچی :جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ  روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل  کرلیاگیا۔  کراچی سے حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر سہولتیں میسر ہوں گی، عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے کراچی میں ہوگی۔

 روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر انتظامات آخری مراحل میں ہیں، عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر سعودی ایوی ایشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا، سعودی امیگریشن کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 2 کاؤنٹرز کیلئے جگہ مختص کردی۔
ڈائریکٹر حج کراچی کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز کراچی سے 9 مئی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حجاز مقدس روانہ ہوگی، حکومتی اسکیم کے تحت کراچی کے 16 ہزار 281، سکھر کے 1 ہزار، کوئٹہ کے 2200 عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔
کراچی سے جانے والے عازمین کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔

مصنف کے بارے میں