Get Alerts

آئی سی سی نے محمد حفیظ کو بولنگ کے لیے کلئیر کر دیا

آئی سی سی نے محمد حفیظ کو بولنگ کے لیے کلئیر کر دیا

دبئی: آئی سی سی نے محمد حفیظ کو بولنگ کے لیے کلئیر کر دیا۔ آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن 15 ڈگری کے اندر ہے۔

محمد حفیظ پر ایک سال میں مشکوک بولنگ ایکشن 2 بار رپورٹ ہونے کی وجہ سے ایک سال کی پابندی عائد ہوئی تھی۔محمد حفیظ پر آئی سی سی کی جانب سے جولائی 2015 میں پابندی عائد ہوئی تھی۔

دورہ آسٹریلیا میں محمد حفیظ کو ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کیا گیا ہے مگرقومی آل راؤنڈر کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جگہ مل سکتی ہے۔