صحافیوں کو اپنے اداروں سے بالا تر ہوکر پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کو اپنے اداروں سے بالا تر ہوکر پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا۔ صحافیوں کو سیفٹی و سیکیورٹی کیلئے بل جلد قومی اسمبلی میں لائیں گے

صحافیوں کو اپنے اداروں سے بالا تر ہوکر پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کو اپنے اداروں سے بالا تر ہوکر پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا۔ صحافیوں کو سیفٹی و سیکیورٹی کیلئے بل جلد قومی اسمبلی میں لائیں گے ۔ آزادی اظہار رائے ذمہ داری کے ساتھ ہونی چاہیئے ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے مسائل میرے مسائل ہیں کیونکہ میڈیا ایک ایسے دور میں جاچکا ہے جس کے بغیر کوئی بھی بات لوگوں تک نہیں پہنچائی جاسکتی تاہم میڈیا سنسنی نہیں پھیلائوچاہی۔ے آج تک صحافیوں کی ادارہ جاتی ٹریننگ کے حوالے سے کبھی بات نہیں کی گئی ہم نے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کی طرف جانا ہے ۔ صحافیوں کی ادارہ جاتی ڈویلپمنٹ اور سیکیورٹی کی ذمہ داری میں نے لی ہے اگر ہم آپ کی سیکیورٹی نہیں کریں گے تو ہم سنجیدہ نہیں ہیں ہم وزیراعظم کی ہدایت پر صحافیوں کی سیکیورٹی اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ پر توجہ مرکوز کررہے ہیں ۔ آج بدقسمتی سے کیمرے کی انشورنس گئی ہے مگر کیمرے کے پیچھے کھڑے آدمی کی کوئی انشورنس نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی سیفٹی اور سیکیورٹی کے حوالے سے بل کاڈرافٹ مکمل تیار کرلیا ہے ۔ اس بل پر تمام سٹاک ہولڈرز کو متفق کرنے کیلئے ان کے پاس اگلے ہفتے بھیجاجائے گا۔ بل میں صحافیوں کیلئے فنڈ کی بات کی گئی ہے جو بہت ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب عوام کی رائے بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ پریس کلب کی سرکاری فنڈنگ ایک متعین طریقہ کار کے تحت ہونی چاہیے کسی کے آنے جانے سے پریس کلب کی فنڈنگ پر کوئی اثر نہ پڑے اس کیلئے میں کام کررہی ہوں ملک کی ترقی کیلئے آزادی رائے بہت ضروری ہے مگر ہمیں ان آزادی رائے کا اظہار ذمہ داری کے ساتھ کرنا چاہیے ۔ ہمیں ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس پر ہم عدلیہ میں جاکر معافی مانگنا پڑے ہمیں اپنے اداروں سے بالاتر ہوکر پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا۔ اقتصادی ترقی ،سی پیک اور سڑکوں کے جال کی وجہ سے پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔ میٹ دی پریس سے نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم ، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ شکیل انجم کا کہنا تھا کہ یاد گار شہداء پریس کلب میں تعمیر کیا جاچکا ہے ۔ اس کے افتتاح کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کو آپ یہاں لے کرآئیں تاکہ اس کا افتتاح کیا جاسکے ۔ پریس کلب کو مزید بہتر کرنے کیلئے حکومتی گرانڈ وقت پر مہیا کی جائے ۔ میٹ دی پریس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کلب میں خواتین کیلئے علیحدہ کمرہ کا افتتاح کیا اور کمرہ کا معائنہ بھی کیا ۔