بالی ووڈ کی ”منی “ آئندہ فلم ”ناستک“ میں نظر آئیں گی

بالی ووڈ کی ”منی “ آئندہ فلم ”ناستک“ میں نظر آئیں گی

ممبئی : بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان سے شہرت حاصل کرنیوالی ہرشالی ملہوترا عرف ”منی“ آئندہ فلم "ناستک" میں جلوہ گر ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے ہرشالی ملہوترا کیساتھ فلم کا سکرپٹ پڑھنے کے موقع پر لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔تصویر میں واضح طورپر دیکھا جاسسکتا ہے کہ ہرشالی ایک دفتر مٰیں موجود کرسی پر بیٹھی ہیں جبکہ ارجن رامپال ان کے پیچھے کرسی پر ٹیک لگائے کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر شالی ملہوترا نے گزشتہ ساتھ سلمان خان کیساتھ فلم ”بجرنگی بھائی جان “ میں کام کیا جس میں انہوں نے ایک پاکستانی ننھی لڑکی کا کردار ادا کیا، اور منی کے نام سے انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔