پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف
کیپشن: پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

راولپنڈی: چینی وزیر دفاع جنرل فینگ ہی کا جی ایچ کیو کا دورہ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے چینی وزیر دفاع نے ملاقات کی اور اس موقع پر باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اور ہر معاملے میں پاکستان کی غیر مشروط حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ علاقائی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر چین کے شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ پاکستان اور چین کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی پاکستان اور چین کے ساتھ کھڑے۔ دونوں رہنماوں کی موجودگی میں پاکستان اور چین کی افواج میں تعاون کے معاہدے ہر دستخط بھی کئے گئے۔ 

اس سے قبل کی ایچ کیو آمد پر چینی وزیر دفاع نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں پاک فوج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔