چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
کیپشن: چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
سورس: فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جاتی امرا پہنچ گئے۔ چوہدری نثار نے شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر سیاسی و سماجی رہنماں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بھی اظہار تعزیت کیلئے جاتی امرا پہنچے۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ جب چوہدری نثار علی خان جاتی امرا پہنچے تو مریم نواز ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسے کیلئے جا چکی تھیں جس پر بعض لوگوں نے کہا کہ شاید چوہدری نثار اس وقت جاتی امرا آئے جب مریم نواز چلی گئی تھیں لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ اتفاق ہو کہ چوہدری نثار شہباز شریف اور مریم نواز دونوں سے تعزیت کرنا چاہتے ہوں لیکن چوہدری نثار کے تاخیر سے پہنچنے پر مریم نواز جا چکی تھیں۔

خیال رہے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی والدہ کی رسم قل ادا کی گئی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں اور دیگر اعلی شخصیات نے شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔