عرفان منگی ، شہزاد سلیم سمیت نیب کے 7 ڈائریکٹرز کی گریڈ 21 میں ترقی

عرفان منگی ، شہزاد سلیم سمیت نیب کے 7 ڈائریکٹرز کی گریڈ 21 میں ترقی
سورس: File

اسلام آباد: نیب کے پروموشن بورڈز کا اجلاس ہوا جس میں نیب کے سات ڈائریکٹرز کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی ۔

                                                       

نیو نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ترقیوں کا جائزہ  لیا گیا۔اور 7 ڈائریکٹرز کو ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں ڈی جی نیب راولپنڈی  عرفان نعیم منگی  بھی شامل  ہیں۔

ڈی جی نیب لاہور میجر (ر)شہزاد سلیم ، ڈی جی نیب سکھر مرزا عرفان ،ڈی جی ایچ آر نیب ہیڈکوارٹرز فیاض احمد قریشی ،ڈی جی نیب کوئٹہ فرمان اللہ  ، مسعود عالم  اور  ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرز مرزا سلطان محمد کو بھی گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔