کرونا کی خطرناک قسم ’’ایمی کرون ‘‘کا خطرہ ،بوسٹر ز ڈوز لگانے کا فیصلہ 

Booster Dose,Covid-19,Germany,Vacination,Asad Umar,South Africa

اسلام آباد:افریقی ممالک میں کورونا کے خطرناک ویرنٹ سامنے آنے کے بعد پاکستان میں بھی بوسٹر ڈوز لگوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پوری دنیا میں جہاں ایمی کرون نے دہشت پھیلا رکھی ہے وہیں برطانیہ سمیت متعد د یورپی ممالک نے  افریقی ممالک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔

تازہ ترین صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بھی کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا آغاز بدھ سے ہی شروع ہو جائے گا ،ابتدائی طور پر بوسٹر ڈوز کو تین کیٹگری میں لگایا جائے گا ۔

پہلے مرحلے میں ہیلتھ کئیر ورکرز کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی،دوسرے مرحلے میں پچاس سال اور اس سے زائد افراد بوسٹر ڈوز لگا سکیں گے۔تیسرے مرحلے میں کم قوت مدافعت والے افراد کی باری آئے گی۔